اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar Injured اکشے کمار بڑے میاں چھوٹے میاں کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے - بڑے میاں چھوٹے میاں کے سیٹ پر اکشے کمار زخمی

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار، جو اس وقت اسکاٹ لینڈ میں علی عباس ظفر کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ کر رہے ہیں، اداکار ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوگئے۔

اکشے کمار بڑے میاں چھوٹے میاں کے سیٹ پر زخمی ہوئے
اکشے کمار بڑے میاں چھوٹے میاں کے سیٹ پر زخمی ہوئے

By

Published : Mar 24, 2023, 12:53 PM IST

حیدرآباد: سپر اسٹار اکشے کمار جو ایک ایکشن اسٹار کے طور پر جانے جاتے ہیں، اپنی آئندہ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کے سیٹ پر ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، انہیں گھٹنوں پر چوٹ آئی ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹائیگر شراف بھی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ہوئے۔ تاہم، چوٹیں زیادہ سنگین نہیں ہیں اور وہ ابھی بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔Akshay Kumar Injured

اطلاع کے مطابق اکشے ٹائیگر کے ساتھ ایک ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کر رہے تھے اور ایک خاص طرح کے اسٹنٹ کی شوٹنگ کے دوران ہی وہ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے فی الحال اپنے گھٹنے پر پٹی پہن رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار اس وقت اسکاٹ لینڈ کے شیڈول کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے اپنے کلوز اپس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فی الحال ایکشن سین کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔

بڑے میاں چھوٹے میاں کو جیکی بھگنانی کی پوجا انٹرٹینمنٹ کے تحت فلمایا جارہا ہے۔ جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ یہ فلم مشہور ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس کا بھارتی ورژن ہوگی۔ انہوں نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ ' جب بڑے میاں چھوٹے میاں کی بات آتی ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے ہوبز اینڈ شا یا فاسٹ اینڈ فیوریس کا ایک بھارتی ورژن بنایا جائے جس میں بہت سارے ایکشن اور کامیڈی ہوگی'۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ ڈائریکٹر علی عباس ظفر کو اس پروجیکٹ میں شامل کرنے سے پہلے انہوں نے فلم کے لیے سب سے پہلے اکشے سے رابطہ کیا۔ میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر نے بتایا تھا کہ اس فلم کا سال 1998 میں آئی امیتابھ بچن اور گووندا کی فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن دونوں کے فلم کا نام ایک جسیا ہی ہے بڑے میاں چھوٹے میاں۔ اس فلم میں سوناکشی سنہا اور پرتھوی راج سُکمارن بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Bade Miyan Chote Miyan Shooting اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کی شوٹنگ شروع کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details