اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Prabhas and Kriti Dating Rumors پربھاس اور کریتی سینن کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم، دیکھیں وائرل ویڈیو - آدی پروش ٹیزر لانچ پر کریتی اور پربھاس

آدی پُروش کے ٹیزر لانچ سے سامنے آیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں مداحوں کو پربھاس اور کریتی سینن کے درمیان کچھ کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ Prabhas and Kriti Dating Rumors

پربھاس اور کریتی سینن کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم
پربھاس اور کریتی سینن کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

By

Published : Oct 3, 2022, 11:47 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اتوار کے روز اتر پردیش کے ایودھیا کی سرزمین میں سریو کے کنارے سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم آدی پُروش کے ٹیزر کی نقاب کشائی کی گئی۔ پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان اور سنی سنگھ کی اداکاری والی اس فلم کی ہدایتکاری اوم راوت نے کی ہے۔ فلم کے اعلان کے دنوں سے ہی شائقین میں فلم کے حوالے سے بے چینی پائی جارہی تھی۔ آدی پُروش متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہے۔ وہیں اب یہ میگا بجٹ والی فلم پربھاس اور کریتی کے درمیان نظر آرہی کیمسٹری کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔Prabhas and Kriti Dating Rumors

آدی پروش کے ٹیزر لانچ سے تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے محسوس کیا کہ کریتی اور پربھاس کے درمیان کچھ کیمسٹری ہے۔ اس کلپ میں نظر آرہا ہے کہ سیڑھیاں اترنے کے دوران پربھاس کریتی کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس کے بعد کریتی کے چہرے پر ایک پیاری مسکراہٹ آتی ہے اور وہ بابوہلی اداکار کا شکریہ ادا کرتی نظر آتی ہیں۔

مداحوں نے ان دونوں کے درمیان پیار کو دیکھتے ہوئے دونوں اداکاروں کے نام کے ابتدائی حروف سے انہیں'پراکری' کہہ کر پکارنا بھی شروع کردیا ہے۔ آدی پروش کے ٹیزر لانچ کے دوران پربھاس اور کریتی کو گپ شپ کرتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ آدی پُروش کا ٹیزر کل ریلیز کیا گیا ہے۔ تقریبا 2 منٹ کے اس ٹیزر میں پربھاس بھگوان رام کے کردار میں نظر آرہے ہیں، وہیں سیف علی خان راون کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کے ٹیزر کو مداحوں کے جانب سے مثبت ردعمل نہیں مل رہا ہے۔ شائقین کا ماننا ہے کہ فلم میں استعمال کیا گیا وی ایف ایکس کارٹونس کی طرح ہے۔

ٹی سیریز اور ریٹروفیلیس کی پروڈیوس کردہ فلم آدی پُروش آئندہ سال 23 جنوری کو آئی میکس اور تھری ڈی میں ریلیز ہونے والی ہے۔ بھوشن کمار، اوم، پرساد سوتار، اور راجیش نائر کی طرف سے تیار کردہ یہ فلم ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم، اور کنڑ میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Adipurush First Poster: آدی پرُوش کے پہلے پوسٹر میں پربھاس رام کے کردار میں نظر آئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details