اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush song Ram Siya Ram out: آدی پروش کا نیا نغمہ 'رام سیا رام' مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا - آدی پروش کا نغمہ

آدی پروش کے میکرز نے شائقین کے ساتھ پربھاس اور کریتی سینن پر فلمایا گیا نغمہ مداحوں کے ساتھ ریلیز کردیا ہے۔ پیر کے روز آدی پروش کی ٹیم نے فلم کا گانا 'رام سیا رام' ریلیز کردیا ہے۔

آدی پروش کا نیا نغمہ 'رام سیا رام' مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا
آدی پروش کا نیا نغمہ 'رام سیا رام' مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا

By

Published : May 29, 2023, 1:28 PM IST

حیدرآباد: 20 مئی کو پہلا گانا جے شری رام ریلیز کرنے کے بعد آدی پروش کے میکرز نے فلم ایک اور نغمہ رام سیا رام مداحوں کے ساتھ ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کو میکرز نے فلم آدی پروش کا روح قرار دیا ہے۔ رام سیا رام گانا ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا ہے۔ آدی پروش کا یہ دوسرا نغمہ پربھاس اور کریتی سینن کے مداحوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگا۔ Adipurush song Ram Siya Ram out

حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے کو منوج منتشر شکلا نے لکھا ہے۔ رام سیا رام کو موسیقار اور گلوکار کی جوڑی سچیت ٹنڈن اوار پرمپار ٹنڈن نے کمپوز کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس جوڑی نے اس گانے کو اپنی آواز بھی دی ہے۔ یہ گانا بھگوان رام اور سیتا کے خوبصورت بندھن کی جھلک پیش کرتا ہے۔ آدی پروش کا رام سیا رام گانا متعدد زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے جن میں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ شامل ہیں۔

آئیفا 2023 میں رام سیا رام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کریتی نے کہا کہ انہیں یہ گانا بے حد پسند آیا ہے کیونکہ سچیت اور پرمپرا نے اس گانے کو بے حد آرام اور پرسکون انداز میں گایا ہے۔ کریتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ سامعین آدی پروش کے رام سیا رام پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

رامائن پر مبنی آدی پروش میں سیف علی خان لنکیش کے کردار میں ہیں جبکہ سنی سنگھ لکشمن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ دیودتا ناگے، مراٹھی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کا ایک مشہور نام ہے، جنہیں اس فلم میں ہنومان کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ اوم راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم آدی پروش 16 جون کو بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ لیکن اس سے پہلے فلم کی نمائش 13 جون کو ٹریبیکا فیسٹیول نیویارک میں ہوگی۔

مزید پڑھیں: کریتی سینن اپنی فلم آدی پروش کے ٹریلر لانچ تقریب میں دلکش نظر آئیں، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details