اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Prabhas' Emotional Scenes With Kriti آدی پروش میں کریتی اور پربھاس پر فلمائے گئے جذباتی مناظر شائقین کو متاثر کردیں گے - آدی پروش کے ایڈیٹر آشیش مہاترے

پربھاس اور کریتی سینن کے مداحوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہں کیونکہ ان کی آئندہ فلم آدی پروش میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آنے والی ہے۔ آدی پروش کے ایڈیٹر آشیش مہاترے نے کہا کہ پربھاس اور کریتی کی موجودگی نے فلم میں جذباتی پہلو کو مزید مضبوط کردیا ہے۔

آدی پروش میں کریتی اور پربھاس پر فلمائے گئے جذباتی مناظر شائقین کو متاثر کردیں گے
آدی پروش میں کریتی اور پربھاس پر فلمائے گئے جذباتی مناظر شائقین کو متاثر کردیں گے

By

Published : Feb 22, 2023, 3:59 PM IST

حیدرآباد: فلم آدی پروش کے ٹیزر پر منفی ردعمل ملنے کے بعد پربھاس اور کریتی سینن کی فلم کے میکرز نے فلم کی ریلیز تاریخ کو ملتوی کردیا تھا۔ تاہم اب ٹیم جون میں آدی پروش کی ریلیز کے لیے تیار نظر آرہی ہے۔Prabhas' emotional scenes with Kriti

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی گئی ٹرولنگ کے درمیان پربھاس اور کریتی کی آن اسکرین جوڑی واحد ایسی چیز تھی جسے آدی پروش کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے محبت ملی تھی۔ اسی جوڑی کو آن اسکرین اتنا پسند کیا گیا کہ ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو منگنی کی افواہوں میں بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ آدی پروش کے ایڈیٹر آشیش مہاترے کا کہنا ہے کہ فلم کی وی ایف ایکس کے علاوہ پربھاس اور کریتی پر فلمائے گئے منظر فلم کا ہائی لائٹ ہونے والا ہے۔

آشیش نے جوڑے کی آسکرین کیمسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک نیوز پورٹل کو بتایا کہ ' ان کے پاس یہ بتانے کے لیے الفاظ کم پڑجائیں گے کہ پربھاس اور کریتی آدی پروش میں ایک ساتھ کتنے شاندار نظر آنے والے ہیں۔ اس جوڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آشیش نے مزید کہا کہ پربھاس اور کریتی کے اوپر بہت سے جذباتی مناظر فلمائے گئے ہیں جو شائقین کے ساتھ جڑ جائیں گے۔ ان کے مطابق اس جوڑی نے آدی پروش کے جذباتی پہلو کو نکھار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آدی پروش جو پہلے اس سال جنوری میں سینما گھروں میں آنے والی تھی اب 16 جون کو ریلیز ہوگی۔ اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رامائن پر مبنی ہے۔۔ پربھاس اور کریتی کے علاوہ آدی پروش میں سنی سنگھ لکشمن کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سیف علی خان راون کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔یہ فلم مشترکہ طور پر ٹی سیریز کے سربراہ بھوشن کمار اور ریٹرو فیلز کی طرف سے بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Adipurush Release Date: پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details