حیدرآباد: فلم آدی پروش کا پہلا ویک اینڈ بے حد شاندار رہا ہے۔ لیکن کام کاج والے دن فلم کی کمائی میں گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔ اوم راوت کی فلم نے جمعرات کے روز مجموعی طور پر تمام زبانوں میں تقریباً 5.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیاہے۔ فلم کے متنازع ڈائیلاگ میں تبدیلی کرنے کے باوجود فلم کی کمائی میں کمی آتی جارہی ہے۔Adipurush Box Office collection
Sacnilk.com کے مطابق فلم نے ساتویں دن 5.5 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے گھریلو باکس آفس پر تمام زبانوں میں مجموعی طور پر 260.55 کروڑ کی کمائی کی ہے۔آدی پروش نے عالمی سطح پر 400 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ ٹی سیریز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فلم نے چھ دنوں میں 410 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔
روزانہ کی کمائی میں ہورہی مسلسل گراوٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ فلم میں کی گئی تبدیلی شائقین کو متاثر نہیں کرپائی ہے۔ آدی پروش، جسے 500 سے 600 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے، صرف تین دنوں میں 340 کروڑ روپے کی کمائی کرپائی ہے، فلم نے پہلے دن 140 کروڑ، اس کے بعد فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر دوسرے اور تیسرے دن 100 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہورہی تنیقد کی وجہ سے شائقین نے فلم سے اپنا منہ موڑ لیا ہے۔