حیدرآباد: اوم راوت کی فلم آدی پروش نے سنیماگھروں میں 12 دن مکمل کرلیے ہیں۔ آدی پروش کے باکس آفس پر اچھا کاروبار کرنے کی امید تھی تاہم مضبوط اسٹار کاسٹ اور دمدار بجٹ کے باوجود فلم باکس آفس پر آخری سانس لے رہی ہے۔ 500 کروڑ روپے کے مبینہ بجٹ پر بننے والی اس فلم نے شائقین کو اداس کردیا ہے۔ باکس آفس کے 12ویں دن بھی آدی پروش کی باکس آفس پر کم کمائی درج کی گئی ہے۔Adipurush box office collection
اوم روات کا نظریہ شائقین کی توقعات پر پورا کھرا نہیں اتر پائی۔ یہ فلم رامائن پر مبنی ہے۔فلم کو اپنے خراب ڈائیلاگ، خراب وی ایف ایکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی شدید غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلیز کے پہلے دن ہوئی زبردست کمائی کے باوجود شائقین کی تنقید نے لوگوں کو آدی پروش دیکھنے سے روک دیا جس نے فلم کے باکس آفس کلیکشن پر گہرا اثر ڈالا ہے۔