نئی دہلی: ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجند کمار کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اور مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے۔ وہیں سادھنا نے اپنے منفرد اور اچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔ ایک زمانے میں ان کی زلفوں کا اسٹائل ’سادھنا کٹ‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی پر نظر آتے ہیں۔ سادھنا کا فلمی کیریئر زیادہ طویل نہ تھا۔ Sadhana Shivdasani 7th Death anniversary
سال 1974 میں شمی کپور کے ساتھ انہوں نے آخری فلم چھوٹے سرکار میں کام کیا ، جو شمی کپور کی بھی بطور ہیرو آخری فلم تھی ۔ تا ہم شمی اس کے بعد بھی فلموں میں اداکاری کرتے رہے ، مگر سادھنا نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ 1989 میں ان کی پروڈکشن کمپنی نے ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ فلم بنائی اور اس میں سادھنا نے ہدایت کاری کے فرائص بھی سرانجام دئیے ۔ عمر کے آخری دنوں میں میں وہ فلمی مجلسوں میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔ وہ گوشہ نشیں ہوگئی تھی۔ ان کی قریبی سہلیوں میں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان، ہیلن جرگ رچرڈسن اور نندہ تھیں۔ سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی آخری فلم ‘‘ الفت کی نئی منزلیں’’ (1994) میں ریلیز ہوئی تھی۔ Sadhana Shivdasani Film Name
اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420’’ کے ایک مشہور گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” میں اپنا ڈیبیو کیاتھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی۔بطور اداکارہ لو ان شملہ‘ ان کی ایسی پہلی فلم تھی جو ان کی منفرد پہچان کا سبب بنی۔ اسی فلم نے انہیں شہرت کی نئی بلندیاں عطا کیں۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں ’لو ان شملہ‘ ، ’پرکھ‘،میرا سایہ ، ہم دونوں ، ایک پھول دو مالی ، من موجی، دلہا دلہن ، آرزو،’میرے محبوب‘ ،’وقت‘ ،’وہ کون تھی اور وقت سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ سادھنا نے فلم گیتا میرا نام کی ہدایت کاری بھی کی تھی جن میں اُن کے ساتھ اداکار فیروز خان اور سنیل دت تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی اُن کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ حالانکہ 70 ء کے دہائی میں فلم سنگھرش کا جس وقت اعلان ہوا تھا اُس وقت دلیپ کمار کے ساتھ ہیروئن کے طور پر سادھنا کے نام کی تشہیر کی گئی تھی لیکن بعد میں اُن کی جگہ وجینتی مالا آگئیں۔