اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Election Commission National Icon: الیکشن کمیشن نے پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون بنایا

الیکشن کمیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کو اپنا 'نیشنل آئیکون' بنائیں گے۔ اداکار اس سے پہلے بہار کے 'اسٹیٹ آئیکن' تھے۔Election Commission National Icon

الیکشن کمیشن نے پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون بنایا
الیکشن کمیشن نے پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون بنایا

By

Published : Oct 3, 2022, 4:58 PM IST

الیکشن کمیشن نے مشہور بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کو اپنا 'نیشنل آئیکون' بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے چیف الیکٹورل آفیسر راجیو کمار نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔Election Commission National Icon

خیال رہے کہ ووٹنگ فیصد میں اضافہ کرنے اور 100 فیصد ووٹنگ کی مہم کو فروغ دینے کے لیے الیکشن مشہور شخصیات کو نیشنل آئیکون یا برانڈ ایمبیسیڈر بناتا رہتا ہے۔ سال 2014 میں الیکشن کمیشن نے ٹیم انڈیا کے بلے باز چیتشور پجارا کو گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ الیکشن کمیشن نے اسی طرح مہندر سنگھ دھونی کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا، حالانکہ وہ خود میچ میں مصروف ہونے کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے پیر کو ہی چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے لیے کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان تمام چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں پر 3 نومبر کو ووٹنگ کی جائے گی اور 6 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

یہ ریاستیں ہیں اتر پردیش، بہار، ہریانہ، مہاراشٹر، تلنگانہ اور اڈیشہ۔یہ ضمنی انتخابات مہاراشٹر کے اندھیری ایسٹ، بہار کے موکاما اور گوپال گنج، ہریانہ کے آدم پور، تلنگانہ کے منگوڈے، اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ اور اوڈیشہ کے دھام نگر میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Pankaj Tripathi on Mirzapur 3: پنکج ترپاتھی قالین بھیا کے کردار میں ڈھلنے کے لیے پرجوش

ABOUT THE AUTHOR

...view details