ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن نے شادی کرلی ہے۔ لنڈسے نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔ 36 سالہ لنڈسے نے سوشل میڈیا پر اپنی منگیتر بدر شمس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے شمس کو اپنا شوہر بتایا ہے۔ Lindsay Lohan and Bader Shammas Married
لنڈسے لوہن نے اپنی منگنی کی خبر تو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی لیکن شادی کب ہوئی یہ کسی کو معلوم نہیں۔ مداح اور مشہور شخصیات لنڈسے کی تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں اور انہیں ان کی شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ لنڈسے اور بدر شماس دونوں سال 2020 میں رشتہ میں آئے تھے۔ اس کے بعد دونوں نے منگنی کر لی۔ لنڈسے لوہن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ماڈل کیا تھا۔ Lindsay Lohan Married to Financier Bader Shammas