کانگریسی رہنما بھی مودی کے مداح - نریندر مودی
کانگریس کے رہنماعبداللہ کٹی نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ۔
کانگریس رہنماء نے مودی کی تعریف کی
کانگریس پارٹی نے اس بیان پر ان سے صفائی طلب کی ہے۔
عبداللہ کٹی نے کہا کہ نریندر مودی کے کامیاب ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہوں نے گاندھی کے اصولوں کو اپنایا۔
انہوں نے سوچھ بھارت اور اجولا جیسے اسکیموں کی جم کر تعریفیں کیں۔
عبداللہ کٹی نے اپنے فیس بک پر عنوان نریندر مودی کی شاندار جیت سے پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ بھگوا پارٹی کی زبردست جیت سے صرف اپوزیشن ہی نہیں بی جے پی کے لوگ بھی حیران ہیں۔
Last Updated : May 29, 2019, 11:48 AM IST