گوتم گمبھیر نے عاپ کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور آتشی مارلینا کو نوٹس بھیج کر اس معاملے میں بغیر شرط معافی مانگنے اور ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کو کہا ہے۔
واضح ر ہے کہ مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سے عاپ امیدوار مارلینا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں گمبھیر پر اپنے پارلیمانی حلقہ میں ان کے خلاف 'فحش اور قابل اعتراض' تبصرہ والے پرچے بانٹنے کا الزام لگایا تھا۔