اردو

urdu

ETV Bharat / elections

ووٹ ڈالنے کے بعد ایک خاتون کی موت - اتر پردیش

الیکشن کمیشن کے اس نعرے 'ووٹ آپ کا حق ہے' کو سہارنپور کی ایک خاتون نے اتنی سنجیدگی سے لیا کہ پہلے اس نےاپنا ووٹ ڈالا بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

ووٹ ڈالنے کے بعد ایک خاتون کی موت

By

Published : Apr 11, 2019, 9:00 PM IST

اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے بہٹ اسمبلی علاقے کے ایک گاوں اصغری میں وکیلہ نامی 50 سالہ خاتون نے گھنٹوں قطار میں کھڑی ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا، بلآخر اپنا ووٹ کرنے کے بعد اس کی جان چلی گی۔


ووٹنگ کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی دیر تک کھڑے رہنے کے بعد جب خاتون کی باری آئی تو اس عورت نے اپنا ووٹ ڈالا اور باہر آ گئی، تاہم جیسے ہی عورت کمرے سے باہر نکلیں وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی۔

ووٹ ڈالنے کے بعد ایک خاتون کی موت

تیز دھوپ اور گرمی کو وجہ مان کر بے ہوش ہوئی یہ عورت کو الیکشن کی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے گاڑی میں خاتون کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس عورت کو مردہ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ عورت کی موت کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، تاہم اپنی موت سے پہلے ووٹ ڈال کر یہ عورت ووٹ کی اہمیت اجاگر کر گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details