آئندہ کل صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ ابتدائی رجحانات دس بجے کے بعد سے آنے شروع ہو جائیں گے اور فیصلہ شام چار بجے تک آ سکتا ہے۔
پچیس لوک سبھا سیٹوں پر کاؤنٹنگ کل - جے پور
بھارتی ریاست راجستھان کے پچیس لوک سبھا سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
فائل فوٹو
وہیں اس بار دارالحکومت جے پور میں ایک ماڈل کاؤنٹنگ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جس میں وہ تمام سہولیات مہیا کروائی گئی ہیں جو پولنگ ایجنٹ کے لیے کارآمد ثابت ہوں۔
الیکشن کمیشن کے ذمہ داروں نے کاؤنٹنگ سنٹرز کا جائزہ لیتے ہوئے انتظام کو بہتر کرنے کی بات کہی۔