آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوکر دیر شام تک 90 کروڑ ووٹروں کی من کی بات صاف ہو جائیگی کہ ملک کی عوام آئندہ پانچ برسوں تک حکومت میں کس کو دیکھنا چاہتی ہے،کیا پھر ایک بار مودی سرکار آئے گی یا عوام حکومت کو تبدیل کرتی ہے۔ لیکن تازہ رجحان میں بی جے پی کو سبقت نظر آرہی ہے۔
گنتی کے بعد تشدد کا اندیشہ - تشدد
آئندہ پانچ برسوں تک کس کی ہوگی ملک میں حکومت اس کا فیصلہ تو آج ہوجائے گا، لیکن فیصلے سے قبل کچھ خبریں جو گردش کرر ہی ہیں وہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
گنتی کے بعد تشدد کا اندیشہ
اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کے بعد تشدد کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک کے کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔