اردو

urdu

ETV Bharat / elections

زبردستی سیاہی لگاکر ووٹ نہ دینے کا الزام

عام انتخابات 2019 کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران اتر پردیش کے چندولی میں ووٹ دینے سے روکے جانے کا مبینہ طور پر معاملہ سامنے آیا ہے۔

زبردستی سیاہی اور پیسے دےکر ووٹ نہ دینے کا الزام

By

Published : May 19, 2019, 1:11 PM IST

یہاں کے گاؤں کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انگلیوں پر زبردستی سیاہی لگاکر ووٹ دینے سے منع کیا گیا۔

زبردستی سیاہی اور پیسے دےکر ووٹ نہ دینے کا الزام

چندولی کے تارا جیون پور گاؤں کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ،'ہماری انگلیوں پر زبردستی سیاہی لگا دی گئی اور 500 روپیے دے دیے گیے۔ یہ ہمارے ہی گاؤں کے تین لوگوں نے کیا، جو بی جے پی سے منسلک ہیں۔

انہوں نے پہلے ہم سے پوچھا کہ کیا پارٹی کو ووٹ دیں گے یا نہیں ۔ پھر سیاہی لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ اب ہم ووٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔ اس بارے میں کسی کو بتانا نہیں۔'
اس سلسلے میں چندولی کے ایس ڈی ایم کمار ہرش نے بتایا،' اس معاملے کے شکایت کنندان پولیس اسٹیشن میں ہی موجود ہیں۔ ان کے ذریعے فائل شکایت کی بنیاد پر ہی ہم ایکشن لین گے۔

گاؤن والے اب بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں، کیونکہ ابھی ووٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔انہیں اپنے ایف آئی آر میں انگلیوں پر زبردستی سیاہی لگانے کا ذکر کرنا ہوگا۔

غورطلب ہے کہ چندولی پارلیمانی حلقے میں بی جے پی سے مہیندر ناتھ پانڈے امیدوار ہیں، ان کا مقابلہ سماجوادی پارٹی کے سنجے سنگھ چوہان سے ہے۔ کانگریس نے یہاں سے اپنا امیدوار نہیں اتارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details