مسجد کے ایک مصلی نے بتایا کہ یہ ہندو مسلم منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کئی بار مسجد کے سامنے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے گئے۔
'کئی بار مسجد کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائےگئے' - ashok nager
مشرقی دہلی کا ایک علاقہ ہے اشوک نگر جو نوئیڈا سے متصل ہے، لیکن یہ علاقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، علاقے میں ایک مسجد اور ایک مدرسہ ہے۔
فائل فوٹو
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ تو ہم دینا چاہتے ہیں کیونکہ ہم بھارتی ہیں اور ووٹ دیناہمارا حق ہے۔ انتخابات کے دوران تمام جماعتوں کے سیاسی رہنما ووٹ کے لیے آتے ہیں لیکن آج تک اس علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا۔
پہلی بار ووٹ ڈالے جا رہے بدرالدین نے کہا کہ میں اسے ووٹ دونگا جو انسانیت اور ترقی کی بات کرے گا۔
مدرسے کے ایک طالب علم نے کہا کہ وہ بڑے ہو کر ایک اچھے حافظ قرآن بننا چاہتے ہیں۔