اردو

urdu

ETV Bharat / elections

ممبئی: ووٹنگ سے قبل ممبئی پولیس کا سخت حفاظتی بندوبست

انتخاب سے پہلے کا وقت ممبئی پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں، پولیس جگہ جگہ ناکا بندی کرکے لوگوں کی جانچ کر رہی ہے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے رات میں اس ناکہ بندی کا جائزہ لیا۔دیکھیے یہ رپورٹ

ممبئی پولیس کا سخت حفاظتی بندوبست

By

Published : Oct 20, 2019, 1:38 PM IST

ریاست میں انتخابات کی گھڑی بس چند گھٹوں دور ہے ایسے میں ممبئی پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلینج یہ ہے کہ وہ ممبئی میں انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی بدنظمی نہ پیدا ہونے دے جس سے کوئی ممبئی پولیس کی ساتھ پر سوال نہ اٹھاسکے۔

ممبئی پولیس کا سخت حفاظتی بندوبست

یہی وجہ ہے کہ ممبئی پولیس نے پورے شہر جگہ جگہ ناکہ بندی کررکھی ہے اور آنے جانے والے تمام لوگوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے اور ان کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہے۔

یہاں تک کہ مسافروں کے سامانوں کی بھی جانچ ہورہی ہے اور وہ کہاں سے آرہے ہیں اور کہاں جارہے ہیں۔ ممبئی پولیس خاص طور سے شہر میں انتخابات کے مد نظر، اسلحہ، نقد ایسی کوئی چیز جس سے انتخابات کے دوران ماحول خراب ہوسکتا ہے اس پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہے۔

مہاراشٹر : ووٹر خاموش امیدوار پریشان

اور اسی کے مد نظر شہر کے حساس علاقے ممبئی پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلینج ہے آج کی رات اور کل کی رات پولیس بہت زیادہ سرگرم رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details