اردو

urdu

ETV Bharat / elections

سندھیا کے خلاف تبصرہ کرنے والا گرفتار - پولیس

لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں منعقد چناؤ چوپال میں گنا شیوپوری پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کے خاندان کے خلاف پانی کے مسئلہ پر غیر مہذب تبصرہ کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

سندھیا کے خلاف تبصرہ کرنے والا گرفتار

By

Published : May 4, 2019, 12:20 PM IST

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ یوگیش شرما نامی شخص نے کل دیہی علاقہ تھانے میں شکایت درج کرائی کہ مقامی ویر ساورکر پارک میں چناؤ چوپال پروگرام میں كرشن ولبھ شرما عرف لالو شرما نے شہر کے پانی کے مسئلہ کو لے کر سندھیا اور ان کے خاندان کے بارے میں غیر مہذب تبصرہ کیاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملہ میں کل ہی کیس درج کرکے دیر شام ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شکایت درج کرانے والا سندھیا حامی بتایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details