ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں مودی کے دوبارہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیاگیا۔
مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر جشن - پروگرامز
نریندرمودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف پروگرامز کرکے لوگوں نے جشن منایا ۔
فائل فوٹو
اس موقع پر مرادآباد کے میر ونود اگروال نے کہا کہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' نعرے کے ساتھ بی جے پی کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر ہے، مرادآباد میں بھی سبھی مذاہب کے لوگوں نے جشن منایااور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔