اردو

urdu

ETV Bharat / elections

آسام میں رائے دہندگان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ

آسام میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں پر دوسرے مرحلے کے دوران سکیورٹی فورسز اور رائے دہندگان کے درمیان مختلف علاقوں میں معمولی جھڑپ ہونے کی رپورٹ ہے۔ کئی مقامات پر حالات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

By

Published : Apr 18, 2019, 7:52 PM IST

رائے دہندگان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ

پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’جھڑپیں معمولی‘تھیں اور اس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ ووٹنگ میں کسی طرح کی رکاوٹ در نہیں آئی۔

آسام کے جنوب میں ضلع ہیلاکانڈی میں بدمعاشوں کا ایک گروہ ہیلاکانڈی تھانہ حلقے کے ایل ایس این بنیادی اسکول کے باہر مبینہ طور پر اکٹھا ہو گیا۔

بھیڑکے ایک حصے نے دوسرے پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹنگ بوتھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس دوران ان میں جھڑپ ہوگئی۔

سکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پانے کے لیے دخل انداز ہوئے لیکن بھیڑ نے انھیں (سکیورٹی فورسز) نشانہ بنایا اور ان پر پتھراؤ کیا۔ حالانکہ بعد میں حالات پر فوراًقابو پالیا گیا اور اس دروران ووٹنگ بھی جاری رہی۔

پڑوسی ضلع کریم گنج میں ایک مخصوص ووٹنگ مرکز پر ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی جس کی وجہ سے وہاں کے رائے دہندگان بھڑک گئےاور سکیورٹی فورسز اور الیکٹورل اہلکاروں کے ساتھ کہا سنی کی۔ سکیورٹی فورسز کو حالات پر قابو پانے کے لیے ذرا طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

ریاست کے وسطی حصے میں ضلع موری گاؤں میں ایک دوسرے واقعہ میں رائے دہندگان کے درمیان جھڑپ ہونے کی رپورٹ تھی جسے سکیورٹی فورسز نے فوراً قابو میں لیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس درمیان سرخی میں کم رہنے والی جنگجو تنظیم دیما ہساؤ کی جانب سے 36 گھنٹے کے لیے ضلع بند کی اپیل کی گئی لیکن اس کا کوئی اثرنظر نہیں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details