اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ 6 مئی کو ان کے نامزد امیدوار جسٹس حسنین مسعودی کو کامیاب کریں تاکہ ضلع پلوامہ کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے۔
'دفعہ 370 اور 35 اے کے بچانے کے لیے کام کریں گے'
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک انتحابی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کارکنان نے بھی شرکت کی۔
'نیشنل کانفرنس کو ووٹ دال کر کامیاب بنائیں
عمر عبداللہ نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثر ضلع پلوامہ ہوا ہے جب کہ ضلع پلوامہ فرقہ پرستی کا ساتھ نہیں دیتا ہے۔
اس موقع پر نامزد امیدوار جسٹس حسنین مسعودی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دفعہ 370 اور 35 اے کے بچانے کے لیے کام کریں گے۔
Last Updated : May 1, 2019, 6:38 PM IST