اردو

urdu

ETV Bharat / elections

رمضان کے دوران انتخابی تشہیر میں کوئی پریشانی نہیں: شاہد علی - چاندنی چوک

شدید گرمی میں عام انتخابات 2019 کی تشہیر شاید بہت سارے امیدواروں کے لیے مشکل ثابت ہوئی ہو لیکن دہلی کے اس مسلم امیدوار کے لیے گرمی اور رمضان دونوں پریشانی کا باعث نہیں بنے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 10, 2019, 10:53 PM IST


چاندنی چوک لوک سبھا حلقے سے بی ایس پی کے امیدوار شاہد علی نے کہا کہ موسم گرما اور رمضان کا مہینہ میرے لیے مشکلات اور پریشانی کا سبب نہیں بنا، میں نے اس مہینہ میں تشفی بخش انتخابی تشیر کی۔

متعلقہ ویڈیو


انہوں نے کہا کہ ہم لوگ جدو جہد کونے والے لوگ ہیں اور اسلام کی پہلی جنگ رمضان میں ہوئی تھی۔اس لیے یہ مہینہ جد و جہد کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میرے لیے رحمت کا مہینہ ثابت ہوا اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے رمضان کے مہینہ میں روزہ رکھتے ہوئے اپنے جمہوری حق کی لڑائی لڑنے کا موقع ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details