اردو

urdu

ETV Bharat / elections

اندور: مسلم اکثریتی علاقوں میں پولنگ کم

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ساتویں مرحلے کے آخری ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم اکثریتی علاقوں میں سست روی سے ووٹنگ ہوئی تو کہیں ای وی ایم مشینوں میں تکنیکی خامیاں ہونے کی شکایتیں بھی آئیں۔

By

Published : May 19, 2019, 10:42 PM IST

مسلم اکثریتی علاقوں میں سست روی سے ہوئی ووٹنگ

گرمی اور رمضان کی وجہ سے بھی مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹنگ سست روی سے ہوتی نظر آئی لیکن دوپہر کے بعد ووٹروں کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے کو بھی ملییں۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں سست روی سے ہوئی ووٹنگ

جب اس کی اطلاع کانگریس کے امیدوار پنکج سنگوئی کو دی گئی تو وہ مقامی کارپوریٹر انصاف انصاری اور سابق کارپویٹر شکیل انصاری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور پولنگ افسران سے بوتھ کا جائزہ لیا۔

ای ٹی وی بھارت اردو کو سابق بلاک صدر کانگریس اندور کے عادل انصاری نے بتایا کہ سست روی سے ووٹنگ جان بوجھ کی جارہی ہے کیوں کہ جو پولنگ اسٹاف ہے وہ ووٹنگ کرانے میں تاخیر کررہا ہے، جان بوجھ کر پوچھ تاچھ میں وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details