اردو

urdu

ETV Bharat / elections

برسوں بعد مایاوتی اور ملائم ایک سٹیج پر - مایاوتی اور ملائم

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما ملائم سنگھ یادو اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی تقریباً 26 برسوں بعد اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئیں۔

برسوں بعد مایاوتی اور ملائم ایک سٹیج پر

By

Published : Apr 19, 2019, 3:00 PM IST

Updated : Apr 19, 2019, 7:37 PM IST

نوے کے عشرے میں دونوں کے درمیان سیاسی اتحاد ہوا تاہم اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ دونوں ایک دوسرے کے سیاسی رقیب بن گئے۔ بالآخر اکھلیش یادو کی کوششیں رنگ لائیں اور اب پھر دونوں رہنما ایک ساتھ ہیں۔

برسوں بعد مایاوتی اور ملائم ایک سٹیج پر

مین پوری حلقے سے ملائم سنگھ سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہیں اور مایاوتی ان کے لیے ووٹ مانگنے آئی تھیں۔ اس موقع پر انھوں نے سختگیر ہندو تنظیم آر ایس ایس اور وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کی۔

برسوں بعد مایاوتی اور ملائم ایک سٹیج پر

لوک سبھا انتخابات کے لیے ایس پی اور بی ایس پی نے اتحاد کیا ہے اور انتخابی مہم مشترکہ طور پر چلائی جا رہی ہے۔ لیکن اس اتحاد میں کانگریس شامل نہیں ہے اور سوال یہ ہے کہ بغیر کانگریس کے یہ اتحاد کتنا موثر رہے گا؟

Last Updated : Apr 19, 2019, 7:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details