کمار نے یہاں راجدھانی پٹنہ واقع بہار میوزیم کی عارضی نمائش گیلری میں ہمت شاہ کی آرٹیفکٹ کی نمائش کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ مرکز میں ایک بار پھر مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بننے جارہی ہے ۔
دہلی میں آج این ڈی کا اجلاس ہے جس میں وہ شامل ہونے جارہے ہیں۔ اجلاس میں سبھی لوگ ایک دوسرے سے رائے مشورہ کریں گے ۔
وزیراعلیٰ نے ایگزٹ پول کے سوال پر کہاکہ ایگزٹ پول کے چاہے جو بھی نتائج آئیں لیکن شروع سے ہی پارٹی پر امید ہے کہ مرکز میں پھر سے نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی ۔
کمار نے کہا کہ ” لوک سبھا انتخاب کے دوران میرے ذریعہ 171 انتخابی اجلاس میں لوگوں کا رسپانس اچھا رہا عوام مالک ہے اور انہیں ہی فیصلہ دینا ہے ۔
23 مئی کو ووٹوںکی گنتی ہوگی اور اس دن نتائج سب کے سامنے ہوں گے ۔ انتخاب کے دوران کئی غیر حقیقی باتیں بھی ہوئیں جن کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ جمہوریت میں عوام مالک ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے ووٹ نہیں کرپانے کے سوال پر کہاکہ ” ووٹ تو ضرور کرنا چاہئے اور ہم کسی پر ذاتی رائے نہیں دیتے ہیں۔
ہم مسلسل کہتے رہے کہ پہلے ووٹ پھر ناشتہ ۔ ہم نے خود صبح میں پولنگ مرکز پر جاکر پہلے ووٹ کیا پھر ناشتہ کیا۔
اس سے قبل مسٹر شاہ پر بنائی گئی شارٹ فلم اور بہار میوزیم پر بنائی گئی شارٹ فلم کی نمائش کی گئی ۔ مسٹر کمار نے میوزیم کی تاریخی گیلری کا بھی مشاہدہ کیا ۔