اردو

urdu

ETV Bharat / elections

بی جے پی امیدوار نے مودی حکومت کی پول کھول دی - حکومت

فتح پور پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار وزیر برائے مملکت سادھوی نرنجن جیوتی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

بی جے پی امیدوار نے مودی حکومت کی پول کھول دی، متعلقہ تصویر

By

Published : May 4, 2019, 2:12 PM IST

کابینی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کسی غریب کے گھرمیں روایتی چولہے پر کھانا بنا کراپنی ہی حکومت کی اسکیموں کی پول کھول رہی ہیں۔ ان کے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ بی جے پی اور مودی پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔
اسادھوی نرنجن نے بندکی روڈ کے کنارے جھوپڑی میں رہنے والے غریب کے گھر میں چولہے پر کھانا بنایا۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے غریبوں کو گھر دیا اور اجولا سے گیس سلینڈر۔ لیکن حکومت کی پول تو خود وزیر نے ہی کھول دیا۔

بی جے پی امیدوار نے مودی حکومت کی پول کھول دی، متعلقہ ویڈیو
ای ٹی وی بھارت سے بات کر تے ہوئے ویرو نامی شخص نے بتایا کہ:'کل نرنجن جیوتی آئی تھیں، انہوں نے اپنے ہاتھ سے کھانا بنایا اور بولیں کہ کمل کو ووٹ دینا، حکومت بنے گی تو آپ لوگوں کے لیے کچھ کروں گی'۔سشیلا نامی خاتون کا کہنا تھا:' یہ لوگ جیتنے کے بعد جھانکنے تک نہیں آتے۔ الیکشن ہے تو ووٹ مانگنے آ گئیں۔ ہمیں نہ تو کالونی ملی اور نہ ہی گیس'۔للی نامی خاتون بتایا کہ کوئی غریبوں کی نہیں سنتا، الیکشن مین ووٹ مانگنے آ گئیں۔ ہم لوگ جھوپری میں رہتے ہیں۔ لکڑی کے چولہے پر کھانا بناتے ہیں اور مودی حکومت میں کچھ نہیں ملا۔غورطلب ہے کہ پانچ سال نرنجن جیوتی رکن پارلیمان بھی رہیں اور وزیر بھی بنین۔ لیکن ان غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اب دوبارہ حکومت بننے کے بعد وعدہ وفا کرنے کو کہ رہی ہیں۔حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ان غریبوں کو کتنا ملا یہ خود وزیر نے دکھا دیا۔ملک میں سیاسی ہلچل عام انتخاب کے پیش نظر تیز ہے۔ سیاسی رہنما ووٹ کی خاطر گھر۔گھر جاکر لوگوں سے مل رہی ہیں۔جو رہنما اپنے حلقے میں کبھی نظر نہیں آتے تھے، وہ غریبوں کے یہاں کھانا بنا رہے ہیں تو کہیں کھیتوں میں کٹائی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details