'بی جے پی کو بنگال کے نام سے الرجی ہے' - انہوں نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی کو بنگال کے نام سے ہی الرجی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے کرشن نگر میں اپنی پارٹی کے امیدوار مہوا موئترا کی حمایت میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بنگال کے نام سے ہی الرجی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر معاملے میں بی جے پی نے بنگال کے ساتھ تعصب سے کام لیا۔
مودی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت کے دوران اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، اور اس کے برعکس بےروزگاری میں حد درجہ اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب ترنمول کانگریس سرکار مغربی بنگال میں40فیصد بےروزگاری کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
انکی سرکار میں چھوٹے اور متوسط گھریلو صنعتوں کے لیے بہت کام کیا گیا۔
حکومت نے 300 آئی ٹی آئی پولی ٹیکنیک کالجس قائم کیے، لڑکیوں کے لئے نرسنگ ٹریننگ کا انتظام کیا ،1000 نرسوں کی تقرری ہوئی اور تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کی گئی،26 یونیورسٹیاں قائم ہوچکی ہیں، 43 ملٹی سپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کیے جا چکے ہیں مفت میں غریبوں کے لیے ہر طرح کا علاج ممکن بنایا گیا ۔
ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ ہندی بولنے افراد کے لئے بھی راحت اور سہولت کے اقدامات کئے گئے ہیں اور کہا کہ عوام کو تکیلف دینے کا کوئی بھی کام انکی سرکار نہیں کرتی۔
TAGGED:
mamta benerji