اردو

urdu

ETV Bharat / elections

'مجھے یقین نہیں تھا کہ ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کو شکست ہوگی' - بی ایس پی

'اترپردیش میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کے بعد بی جے پی کو اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونا ہمارے وہم و گمان بھی نہیں تھا۔'

فائل فوٹو

By

Published : Jun 22, 2019, 9:33 AM IST


مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤمیں پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔

وزیر دفاع نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ ریاست میں بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کو شکست دے گی۔

'اترپردیش میں بی جے پی نے تاریخ دہرائی ہے'

انہوں نے کہا کہ ہمارا اندازہ تھا کہ ریاست میں بی جے پی صرف 10 یا 15 سیٹ ہی حاصل کر سکے گی۔ ہمیں بالکل یقین نہیں تھا کہ بی جے پی ریاست میں 2014 کی تاریخ کو دوبارہ دہرائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا بھی یہی خیال تھا کہ پارٹی ریاست میں صرف 10 یا 15 سیٹ ہی حاصل کر سکے گی، پارٹی کا 72 سیٹ حاصل کرنا ہمارے وہم و گمان بھی نہیں تھا۔

اس موقعے پر انہوں نے بی جے پی کے تمام کارکنان اور رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details