اردو

urdu

ETV Bharat / elections

پیلٹ لگنے سے چار مظاہرین زخمی

security forces

By

Published : Apr 29, 2019, 1:11 PM IST

Updated : Apr 29, 2019, 1:46 PM IST

2019-04-29 12:53:16

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں انتخابی عمل کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم چار افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔


یہ واقعات کولگام کے کھڈونی علاقے میں پیش آئے جہاں لوگوں نے انتخابی عمل کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن استعمال کیے۔

 ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق پیلٹ لگنے سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کو علاج کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔

نمائندے کے مطابق چاروں زخمیوں کی آنکھوں میں پیلٹ لگے ہیں، جن سے انکی بینائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ضلع کولگام میں اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ مجموعی طور ووٹنگ عمل کی جانب لوگوں نے سردمہری دکھائی ہے۔

نمائندے کے مطابق علاقے میں کافی کشیدگی ہے اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے گشت کررہی ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2019, 1:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details