اردو

urdu

ETV Bharat / elections

سیتا رام یچوری کے خلاف ایف آئی آر درج - رامائن اور مہابھارت

مارکس کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما سیتا رام یچوری کے خلاف ہری دوار میں رمائن اور مہا بھارت پر متنازع بیان دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سیتا رام یچوری کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : May 5, 2019, 8:48 AM IST

Updated : May 5, 2019, 8:53 AM IST

یوگ گرو بابا رام دیو نے کئی سنتوں کے ساتھ ایس ایس پی سے شکایت کی جس کے بعد ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

جمعرات کے روز یچوری نے کہا تھاکہ رامائن اور مہابھارت بھی جنگ اور تشدد پر مبنی ہے، لیکن آپ صرف تشہیر کے طور پر 'مہاکاویہ' کے طور پر بتاتے ہیں، اس کے بعد بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ ہندو متشدد نہیں ہے۔

اس سے قبل رام دیو کئی سنتوں کے ساتھ ہری دوار میں ایس ایس پی سے ملاقات کی اور یچوری کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیتا رام یچوری نے مذہبی اور معاشرتی گناہ کیا ہے ملک کے ہر ایک شہری کو کمیونسٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

سنتوں نے کہا کہ ہندو سماج کبھی متشدد نہیں تھا، سیتا رام یچوری نے جو کہا اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چا ہیئے۔

یچوری کے بیان کی خوب مذمت ہورہی ہے۔ شیو سینا نے کہا کہ سیتا رام یچوری کو اپنے نام سے سیتا رام ہٹا دینا چاہیئے۔

Last Updated : May 5, 2019, 8:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details