اردو

urdu

ETV Bharat / elections

وائناڈ میں ماؤنوازباغیوں کے پوسٹر چسپاں

ماؤنوازوں نے آج کیرالہ کے تھرونیلی میں پوسٹر چسپاں كرکے لوگوں سے 23 اپریل کو وائناڈ پارلیمانی حلقہ میں ہونے والی پولنگ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

By

Published : Apr 13, 2019, 2:09 PM IST

وائناڈ میں ماؤنواز باغیوں کے پوسٹر چسپاں

ماؤنواز باغیوں نے كلپٹا میں واقع پریس کلب میں گذشتہ اتوار اور جمعرات کو بھی پریس ریلیز جاری کر کے لوگوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) مغربی گھاٹ کے ندوكانی علاقائی کمیٹی کی علاقائی یونٹ نے یہ پوسٹر جاری کیا ہے اور اسے دیواروں پر چسپاں کيا ہے۔

وائناڈ میں ماؤنواز باغیوں کے پوسٹر چسپاں

تھرونیلي کے آشرم اسکول کی دیواروں پر یہ پوسٹر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ریاستی پولیس کے کمانڈ فورس اور تھنڈر بولٹ نے علاقے میں محاصرے کرکے تلاشی مہم شروع کی ہے۔

ماؤنواز باغیوں نے سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں پر کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے اور ان کی خود کشی کے واقعات کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ماؤنواز باغیوں نے پوسٹر میں کہا ہے کہ باغات میں کام کرنے والے ورکرز غلام بنے ہوئے ہیں اور اس سے ان کو نجات دلانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details