پولیس کے مطابق ضلع کے بھریہ علاقے میں واقع رام جانکی مندر احاطے میں بغیر اجازی ریلی کر رہے بی جے پی کارکنان کو روکنے پر بی جے پی امیدوار کٹھیریا اور ان کے حامیوں نے ایک داروغہ کی پٹائی کردی۔
بی جے پی امیدوار کی داروغہ سے مارپیٹ - اٹاوہ
اترپردیش کے پارلیمانی حلقہ اٹاوہ سے بی جے پی کے امیدوار رام شنکر کٹھیریا اور ان کے حامیوں نے گزشتہ روز مبینہ طور پر ایک داروغہ کے ساتھ مارپیٹ کی۔
بی جے پی امیدوار کی داروغہ سے مارپیٹ
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بدن سنگھ نے بتایا کہ بغیر اجازت منعقد ریلی سے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا خطاب کر رہے تھے۔جسے روکنے کے لئے بھریہ تھانہ پولیس نے داروغہ گیتم پال کو بھیجا تھا لیکن جب پال نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو اس کی پٹائی کردی گئی ۔
حالانکہ کٹھیریا اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی اس پورے معاملے سے آگاہ کرایا گیا ہے۔