ریاست بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں 12 مئی کو آٹھ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والے چھٹے مرحلے کے پارلیمانی انتخاب کی تیاریاں ریاستی الیکشن کمشن نے مکمل کر لی ہے۔
چھٹے مرحلے میں آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر انتخاب ہونے ہیں، جن میں 1 کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 576 رائے دہندگان ہیں جبکہ 13 ہزار 973 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں 127 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
جوائنٹ چیف الیکٹرول آفیسر پروین کمار گپتا نے بتایا کہ چھٹے مرحلے میں127 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اس مرحلے میں آٹھ پارلیمانی حلقوں میں انتخاب ہونے ہیں۔