پولیس ذرائع کے مطابق دو بھائیوں سمیت تین نوجوان وزیر اعظم کی ہوشیارپور کی ریلی سے واپس آرہے تھے جب میہتیہانہ گاؤں کے قریب ایک بس نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔
وزیراعظم کی ریلی میں شرکت کے لیے پیسے تقسیم کرنے کا الزام - panjab
متاثرہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی نریندر مودی کی پنجاب کے ہوشیارپور میں ریلی سے واپس ہونے کے دوران حادثہ میں ہلاک ہونے والے پھگواڑہ کے تین جوانوں کو ریلی میں جانے کے لیے تین تین سو روپے دیے گیے تھے۔
تینوں کو ہوشیار پور سول ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
اے ایس آئی جگراج سنگھ کے مطابق، بس ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جو موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔