اردو

urdu

ETV Bharat / elections

ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس کمربستہ - کانگریس پارٹی

عام انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس پارٹی اپنے تنظیمی ڈھانچے کو درست کرنے میں لگ گئی ہے۔ فی الحال کانگریس کی نظر اترپردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر ہے۔ کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ ان انتخابات میں کامیاب ہو کر 2022 میں ریاست میں اپنی حکومت تشکیل کرے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 28, 2019, 8:12 PM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ضمنی انتخابات کے مد نظر کانگریس کارکنان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس کمربستہ

میٹنگ میں محکمہ درج فہرست ذات کے سکریٹری ڈاکٹر ایس پی سنگھ نے تنظیمی ڈھانچہ درست کرنے کے اہم نقاط پیش کئے۔

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کانگریس کو ریاست کے تمام گاؤں میں دو کارکنان بنانے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ضمنی انتخابات کے مد نظر پارٹی رہنماء گاؤں کا دورہ شروع کریں اور اس دوران رات میں وہیں قیام بھی کریں۔


قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں تقریبا ایک درجن اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ ان میں سے ایک بارہ بنکی کی زیدپور اسمبلی نشست بھی ہے۔ یہ نشست اوپیندر سنگھ راوت کے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details