بارہمولہ میں کانگریس کے انتخابی جلسے میں پارٹی کے رہنما سیف الدین سوز نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی آرٹیکل 35 اے کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔
'دفعہ 35 اے کے دفاع میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی' - ضلع بارہمولہ
ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگراما میں کانگریس رہنما نے کہا کہ 'اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو آرٹیکل 35 اے کے دفاع میں ہر ممکن کوشش کرے گی'۔
سیف الدین، کانگریس رہنما
اس موقع پر انھوں نے لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں پھر سے امن قائم ہو'۔