انہوں نے خط میں لکھا اگر میں نے گجرات الیکشن کے دوران منی شنکر ایئر کے جنگ پورا واقع گھر پر چھ دسمبر 2018 کی شام پاکستانی افسران کےساتھ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ہوئی میٹنگ کا انکشاف نہ کیاہوتا تو بی جے پی یہ الیکشن شاید ہار جاتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بعد میں منی شنکر ایئر کے گھر ہوئی اس میٹنگ کو ملک کی سکیورٹی سے منسلک کرتے ہوئے ریلیوں میں اس کو شامل کیا تھا۔ ان کی تقاریر میں اس کا ذکر ہے، اس کی وجہ سے ووٹ کی پولرائزیشن کی وجہ سے بی جے پی ہارتے ہوئے بھی گجرات الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔ اگروال کے مطابق خود سنگھ کے اعلیٰ رہنما بھی یہ بات قبول کرتے ہیں۔