معذور ووٹروں کے لے تربیتی پروگرام
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر معذور رائے دہندوں کے لئے الکشن کمیشن کی جانب سے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے معذور رائے دہندوں کی سہولت کیلئے خصوصی گاڑی،پالکی اور رکشا کے ذریعہ گھر سے پولنگ سینٹر اور سینٹر سے گھر پہنچانے کا مفت نظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پولنگ کافیصد بڑھانے اور رائے دہندگان کو بیدار کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
جس کے تحت بھیونڈی اسمبلی حلقہ کے لئے ڈاکٹر وشال جادھو کو نوڈل افسر اور سچن سالوی کو اسسٹنٹ نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔مذکورہ دونوں افسر معذور ووٹروں کو تربیت دینے کے ساتھ انہیں ضروری سہولیات فراہم کرکے پولنگ بوتھ تک لے جانے اور ووٹ پول کرانے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
اور ہر پولنگ اسٹیشن پرشیر خوار بچوں کو دودھ پلانے اور ان کے کھیلنے کے مراکز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں رضاکاروں کی تقرری کا انتظام کرنے کی ذمہ داری بھی انھیں دی گئی ہے۔