اردو

urdu

ETV Bharat / elections

'دہلی کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانا ضروری ہے'

'آتشی نے انہیں یہودی کہے جانے پر کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب جب کانگریس کے پاس کچھ بھی نہیں بچا تو انہوں نے میرے نام کو بنیاد بنا کر لوگوں میں مذہب کی سیاست کھیلنے کی کوشش کی ہے'

فائل فوٹو

By

Published : Apr 29, 2019, 5:29 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے لیے مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار آتشی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ دہلی کو سب سے زیادہ ضرورت ایک مکمل ریاست بنانے کی ہے۔ جب تک دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں مل جاتا تب تک دہلی کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دہلی میں ترقیاتی کام کرنے کی کوشش کریں گے تو مرکزی حکومت اسے منظوری نہیں دے گی۔

چاہے وہ نئے اسکول ہوں، اسپتال ہوں یا دیگر کوئی تعمیراتی کام چونکہ ان سب کے لئے زمین کی ضرورت ہوتی ہے اور زمین ڈی ڈی اے کی قبضے میں ہے.

اگر دہلی کی حکومت چاہے تو بھی مرکزی حکومت ان کے راستے میں رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

آتشی نے مزید کہا کہ 14 ایسی فائلیں جن میں لوک پال جیسے بل شامل ہے وہ ابھی تک منظور نہیں ہو سکیں۔

آتشی نے انہیں یہودی کہے جانے پر کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب جب کانگریس کے پاس کچھ بھی نہیں بچا تو انہوں نے میرے نام کو بنیاد بنا کر لوگوں میں مذہب کی سیاست کھیلنے کی کوشش کی ہے

اس سے صاف ظاہر ہے کہ کانگریس نے انتخابات سے پہلے ہی اپنی ہار کو تسلیم کرلیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details