پرینکا گاندھی وارنسی سے انتخاب نہیں لڑیں گی - اجئے رائے
کانگریس پارٹی نے آج اعلان کیا کہ وارانسی حلقے سے اجئے رائے امیدوار ہوں گے۔
اترپردیش کے وارانسی لوک سبھا علاقے میں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف کانگریس نے اپنے پرانے امیدوار اجے رائے کو میدان میں اتارا ہے اس کے ساتھ ہی پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے وہاں سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کی جانب سے آج یہاں ریلیز کے مطابق پارٹی نے وارانسی سیٹ پر اجے رائے کو امیدوار بنایا ہے۔اس کے ساتھ ہی گورکھپور سے مدھوسودن تیواری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں کہ پرینکا وارانسی سے الیکشن لڑیں گی اور مسٹرمودی کو ٹکر دیں گی لیکن مسٹر رائے کے امیدوار بننے سے سبھی قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔
کانگریس نے اب تک 424لوک سبھا سیٹوں کےلئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔