اردو

urdu

ETV Bharat / elections

آج شام ختم ہو جائیں گی انتخابی سرگرمیاں - ختم

مدھیہ پردیش کے سات پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیاں تھم جائیں گی۔

آج شام ختم ہو جائیں گی انتخابی سرگرمیاں

By

Published : May 4, 2019, 2:46 PM IST

دموہ، ٹیکم گڑھ، کھجوراہو، ستنا، ہوشنگ آباد، ریوا اور بیتول پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم کے آخری دن سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔ انتخابی مہم کی میعاد ختم ہونے کے بعد امیدوار صرف گھر گھر جاکر رابطہ کر سکیں گے۔ان پارلیمانی حلقوں میں چھ مئی کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔
اس مرحلہ میں ٹیکم گڑھ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر مرکزی وزیر وریندر کمار (بی جے پی)، دموہ سے سابق مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل (بی جے پی)، کھجوراہو سے بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری وی ڈی شرما اور ستنا میں موجودہ ممبر پارلیمنٹ گنیش سنگھ کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ ریوا میں بی جے پی لیڈر جناردن مشرا سے مقابلہ کے لئے کانگریس نے سدھارتھ تواری کو میدان میں اتارا ہے. وہ سابق اسمبلی اسپیکر آنجہانی سرینواس تواری کے پوتے اور سینئر لیڈرآنجہانی سندرلال تواری کے بیٹے ہیں۔
کانگریس کی طرف سے خاص طور سے وزیر اعلی کمل ناتھ انتخابی مہم کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں. اس کے علاوہ قومی صدر راہل گاندھی اور مسٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی کانگریس امیدواروں کے حق میں ریلیاں کی ہیں۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے ریاست میں مرکزی کمانڈ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سنبھالے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ان حلقوں میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی انتخابی جلسے کرچکے ہیں. اس کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور بی جے پی کے نائب صدر پربھات جھا بھی انتخابی مہم میں فعال رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details