اردو

urdu

ETV Bharat / elections

'روڈ شو کے دوران بجلی کا غائب ہونا انتظامیہ کی سازش'

ضلع بارہ بنکی میں مشرقی اترپردیش کانگریس کی جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بڑی بہن پرینکا گاندھی کا روڈ شو بد نظمی کے ساتھ اختتام پر پہنچا۔

پرینکا گاندھی کا روڈ شو

By

Published : Apr 27, 2019, 11:50 PM IST

روڈ شو کے روٹ کو لیکر انتظامیہ اور کانگریس کارکنان میں ٹکراؤ ہو گیا جس کی وجہ سے روڈ شو تقریبآ آدھے گھنٹے تک رکا رہا یہی نہیں روڈ شو کے دوران بجلی چلے جانے کو کانگریس کارکنان نے انتظامیہ کی سازش قرار دیا۔

پرینکا گاندھی تقریبا ساڑھے تین بجے بارہ بنکی کے اسرولی پہنچی تھیں. یہاں پر ریلی سے خطاب کرنے کے بعد وہ ساڑھے 4 بجے بذریعۂ سڑک بارہ بنکی کے لیے نکلی تھیں۔

'روڈ شو کے دوران بجلی کا غائب ہونا انتظامیہ کی سازش'

اسی درمیان انہوں دیوی میں مشہور صوفی علماء حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر چادر پوشی کی اس کے بعد وہ تقریباً 6 بجے بارہ بنکی پہنچی تھیں

اس کے بعد وہ دھنوکھر پہونچیں اس دوران کانگریس کارکنان میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور جگہ جگہ پرینکا کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔

اس دوران کارکنان نے پرینکا پر پھولوں کی بارش بھی کی پرینکا نے کارکنان کے ساتھ خوب سیلفی بھی کھینچی اور کئی دفعہ تو انہوں نے لوگوں سے موبائیل لیکر خود سیلفی لی۔
دھنوکھر پہونچنے کے بعد انہوں نے یہاں واقع ہنومان مندر میں پوجا کی جس کے بعد یہاں سے نکلتے وقت روٹ کو لیکر پولس اور کارکنان کے درمیان تنازع ہو گیا۔

تقریبآ آدھے گھنٹے تک کانگریس کارکنان میں بحث ومباحثہ ہوا اس دوران کانگریس کارکنان نے انتظامیہ مردہ باد کے نعرہ بھی لگائے لیکن بعد میں پولیس کو کانگریس کارکنان کے آگے جھکنا پڑا جب جاکر پرینکا کا قافلہ آگے بڑھا۔

اس دوران پرینکا گاندھی کو کافی دور تک پیدل بھی چلنا پڑا جس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں سوار ہوئیں اس کے بعد علاقے میں بجلی جانے پر بھی سوال اٹھنے لگے. ان تمام مسائل کو کانگریس کارکنان نے انتظامیہ کی سازش قرار دیا اور الزام لگایا یہاں پر بی جے پی کی جگہ انتظامیہ لڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details