جموں و کشمیر کے قِصر گام کاکاپورہ میں چند افراد نے ایک نوجوان پر تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کیا جس نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال پہنچایا۔
زخمی نوجوان کی شناخت نصیر احمد شیخ ولد غلام محی الدین شیخ کے طور پر ہوئی ہے وہ قِصر گام کاکاپورہ کا رہنے والا ہے۔
زخمی نوجوان کو مقامی لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
پلوامہ پولیس نے جائے واردات کا جا ئزہ لیا اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔