گیا:بہار کے ضلع گیا کے ڈومریا منجھولی گاؤں میں کرایہ کے مکان میں رہنے والی ایک سرکاری اسکول ٹیچر کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ اسکول ٹیچر عشرت پروین پرائمری اسکول سلیا ڈومریا کی انچارج ہیں۔ ٹیچر عشرت پروین کے مطابق ان کا شوہر نشے کی حالت میں آئے دن مار پیٹ کرتا ہے اور گذشتہ روز بھی اس کے شوہر نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی جس کی شکایت عشرت پروین نے ڈومریا تھانہ میں درج کرائی ہے۔ Wife Filed Case Against Husband
اس حوالے سے خاتون نے بتایا کہ 'ان کی شادی 2002 میں چھکربندھا کے رہائشی شکیل احمد عرف پپو سے ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پپو کے گھر والوں نے دھوکہ دہی سے اس کے ساتھ شادی کی تھی۔ پپو کا گھر چھکربندھا تھانہ علاقہ کے بھینسادوہر میں ہے جب کہ پپو کے گھروالوں نے ڈومریا کے سلیا میں واقع پپو کے مامو کے گھر کو اپنا گھر بتا کر ہم سے شادی کی تھی۔ تمام حقیقت جاننے کے بعد بھی عشرت اپنے شوہر پپو کے ساتھ رہتی تھیں۔