اردو

urdu

By

Published : Aug 28, 2021, 3:52 PM IST

ETV Bharat / crime

نا معلوم افراد نے 15 سے 16 گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کی

اورنگ آباد کے ویدانت نگر علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑی 15 سے 16 کاروں کے شیشے توڑ کر گاڑی میں رکھے قیمتی سامان لے کر نامعلوم شخص فرار ہوگیا۔

Breaking car windows and stealing
گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری

اورنگ آباد کے ویدانت نگر علاقے میں آدھی رات کو 15 سے 16 کاروں کی کھڑکی کے شیشے ٹوڑ کر گاڑی میں رکھا قیمتی سامان ، لیپ ٹاپ ، کار کا ساؤنڈ سسٹم اور دیگر مہنگی اشیاء چور، چوری کر فرار ہو گیا۔ صبح جب کار مالکان نے گاڑیوں کو دیکھا تو سڑک کے کنارے لگی کئی ساری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے اور گاڑیوں میں رکھا قیمتی سامان موجود نہیں تھا، جس کے بعد واقعہ کی اطلاع ویدانت نگر پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع مِلنے کے بعد ویدانت نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

فرضی بروکر گرفتار، آن لائن ٹھگی گروہ کا پردہ فاش

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری

ویدانت نگر تھانے کے پولیس انسپکٹر سچن سانَپ نے بتایا کہ ویدانت نگر پولیس اسٹیشن کے حد میں کل آدھی رات کو 15 سے 16 کاروں کی کھڑکیاں کے شیشے ٹوٹ کر گاڑی میں رکھا قیمتی سامان اور دیگر مہنگی اشیاء چور نے چوری کر فرار ہو گیا پولیس نے گاڑیوں کی توڑ پھوٹ کرنے والے نہ معلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور چور کو سی سی ٹی وی کی مدّت سے ڈھونڈ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details