گزشتہ شب اُدھم پور کے گول مارکیٹ میں کوآپریٹو سوسائٹی کی دکانوں میں چوروں نے لوٹ کی واردات انجام دی۔
ادھم پور: چوری کی بڑھتی وارداتوں سے عوام خوفزدہ - جموں و کشمیر خبر
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں حالیہ دنوں میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
کوآپریٹیو سوسائٹی کے سربراہ
تقریباً 3 دکانوں میں چوری کی گئی۔ حالانکہ ان وارداتوں میں چوروں کو کچھ خاص سامان تو نہیں ملا لیکن ایک ساتھ تین دکانوں میں چوروں کا داخل ہونا کہیں نہ کہیں پولیس اور مقامی لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
وہیں، کوآپریٹیو سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہر میں دن بدن چوری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس معاملے میں کارروائی کرنی چاہیے۔