نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے سبھاش پارک علاقے میں دو خواتین اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔Two Women Found Dead in Delhi
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ویملا دیوی (70) اور اس کی بہو ڈولی رائے (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ رائے کے دونوں بیٹے دو تین دن کے لیے رشی کیش اور مسوری گئے ہوئے تھے۔ آج صبح جب وہ گھر واپس آئے تو انہوں نے دونوں خواتین کو مردہ پایا۔