کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے پب میں پارٹی کے معاملہ میں بنجارہ ہلز پولیس انسپکٹر شیوا چندرا کو معطل کردیا۔ ان کی یہ معطلی، مقررہ وقت سے زائد وقت تک پب میں پارٹی جاری رہنے اور منشیات کی روک تھام کے لئے کارروائی نہ کرنے پر کی گئی ہے۔ ا س خصوص میں اے سی پی بنجارہ ہلز کو میموبھی جاری کیا گیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے اتوار کی شب اس پب پر چھاپہ مارتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں بعض اہم شخصیات کے بھی ہونے کا پتہ چلا ہے۔ Raid on Pub in Hyderabad, inspector Suspended
ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد کے پب پر چھاپے میں چرنجیوی کی بھانجی نہاریکا اور بگ باس کے فاتح راہل سپلی گنج اس فہرست میں شامل ہیں۔ قبل ازیں ٹاسک فورس پولیس نے حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں پڈنگ اور منک پب پر چھاپے مارے۔ پب مالک سمیت 144 کو حراست میں لے لیا گیا۔ اداکارہ نہاریکا جو میگا اسٹار چرنجیوی کے بھائی ناگابابو کی بیٹی ہیں اور بگ باس کے فاتح گلوکار راہول سپلی گنج اس فہرست میں شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پب میں کچھ اور مشہور شخصیات کے بچے بھی ہیں۔ پولیس نے نہاریکا کو نوٹس جاری کرکے گھر بھیج دیا۔