اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Police Action on Drug Smugglers in Bareilly: بریلی میں مبینہ منشیات اسمگلر کے خلاف پولیس کی کارروائی - case of drug trafficking in Bareilly

منشیات اسمگلر ریاست عرف ننھے لنگڑا بریلی پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے 7.84 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی۔ Police Action on Drug Smugglers in Bareilly

بریلی میں منشیات اسمگلر کے خلاف پولیس کی کارروائی
بریلی میں منشیات اسمگلر کے خلاف پولیس کی کارروائی

By

Published : Apr 23, 2022, 10:05 PM IST

بریلی:اترپردیش کے ضلع بریلی پولیس نے آج فتح گنج مغربی کے رہائشی ڈرگ مافیا ریاست عرف ننھے لنگڑا کی 7.84 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی۔ اسمگلنگ کے معاملے میں ننھے لنگڑا کا بیٹا جیل میں ہے جب کہ لنگڑا مفرور ہے۔ Police Action on Drug Smugglers in Bareilly

فتح گنج مغربی پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی گئی کارروائی کے مطابق ریاست عرف ننھے لنگڑا اور اُس کا بیٹا یوسف عرف ببّو اسمگلنگ کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ننھے لنگڑا نے اپنی اہلیہ شکینہ، بیٹا محمد یونس اور یوسف کے نام پر قصبہ میں کروڑوں کی جائیدادیں بنا رکھی ہے۔

ویڈیو

ریاست عرف ننھے لنگڑا کا نام تھانے میں کی ہسٹری شیٹر کے طور پر درج ہے جس کی وجہ سے پولیس نے اسے ڈرگ مافیا قرار دے رکھا ہے۔ لنگڑا کے خلاف بریلی پولیس اسٹیشن میں منشیات کی اسمگلنگ کے سات مقدمات درج ہیں۔ Police Action on Drug Smugglers in Bareilly

مزید پڑھین:

ایس پی دیہی راج کمار اگروال کے مطابق ڈرگ مافیا ننھے لنگڑا اور اس کے خاندان کی تقریباً آٹھ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئیں، اس کے علاوہ دیگر اسمگلروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details