اردو

urdu

ETV Bharat / crime

بہار: غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک گرفتار

بہار کے ضلع سارن کے بھگوان بازار تھانہ علاقے سے پولیس نے کار سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا۔

arrested
arrested

By

Published : Mar 7, 2021, 10:38 PM IST

پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی شراب کی بڑی مقدار کار کے ذریعے لے جائی جارہی ہے جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹر پربھوناتھ سنگھ ڈگری کالج کے قریب چھپرا۔ریویل گنج قومی شاہراہ نمبر 19 پر گاڑیوں کی جانچ مہم چلائی۔

جانچ مہم کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک کار کی جب تلاشی لی گئی تھی تو مذکورہ کار سے 273 لیٹر غیر قانونی غیر ملکی شراب برآمد کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کار میں سوار ہریانہ کے لائن پار تھانہ علاقے کے شاستری نگر نظام روڈ کے رہنے والے گنیش سینی کو گرفتار کرلیا جبکہ ہریانہ کے جھجر سورکھ پور کا رہنے والا اوم سینی فرار ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details